17

امریکہ میں ایک اور سیاہ فام شہری پولیس فائرنگ سے ہلاک

نیویارک: امریکی ریاست لوزیانا میں پولیس نے ایک سیاہ فام شہری کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ چاقو سے مسلح یہ شخص ایک سٹور میں داخل ہونے کی کوشش میں تھا۔اس واقعے کو امریکہ میں سیاہ فام باشندوں کے خلاف جان لیوا تشدد کا ایک نیا واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔ ہلاک ہونے والے ٹریفورڈ پیلیرین کی والدہ نے میڈٰیا کو بتایا کہ ان کا بیٹا ذہنی بے چینی کا شکارتھا۔ اس افریقی نژاد امریکی شہری کی پولیسفائرنگ کے نتیجے میں ہلاکت کے بعد مظاہرے بھی کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں