353

جیل بھرو تحریک کیلئے مردان کے پارلیمنٹیرین نے گرفتاریاں کیوں نہیں دیں؟

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے جھیل بھرو تحریک کے اعلان کے باوجود مردان میں رہنماؤں کی جانب سے گرفتاریاں دینے سے گریز کرنے پر کارکنان نے سوالات اٹھا دیے۔

مردان کے پی ٹی آئی کارکن سعادت تاوانی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی جس میں انہوں نے سوال اٹھا کہ مردان سے پارلیمنٹیرین پشاور گئے لیکن گرفتاری دیے بغیر واپس کیوں آئے؟

پی ٹی آئی کارکن نے اپنی ویڈیو میں پارٹی چیئرمین سے مطالبہ کیا کہ گرفتاریاں پیش نہ کرنے والے پارلیمنٹیرین کے خلاف کارروائی کی جائے۔
دوسری جانب ویڈیو وائرل کرنے پر پی ٹی آئی کی ضلعی قیادت نے کارکن سعادت تاوانی کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے تین میں وضاحت طلب کر لی ہے۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف نے 22 فروری سے جیل بھرو تحریک شروع کی تھی اور پہلے مرحلے میں لاہور سے شاہ محمود قریشی، اسد عمر، اعظم سواتی و دیگر رہنماؤں و کارکنوں نے گرفتاری دی تھی۔

پنڈی سے فیاض الحسن چوہان اور ذلفی بخاری نے گرفتاری دی تھی، پی ٹی آئی فوری نئے انتخابات کا مطالبہ کر رہی ہے جبکہ حکومت کا کہنا ہے کہ عام انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں