34

دکی : ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک اہلکار شہید تین زخمی

دکی میں مائنز کی حفاظت کے لئے قائم ایف سی کی چوکی اور کمک کے لئے جانے والے ایف سی کی گاڑی پر حملہ ایک اہلکار شہید تین زخمی ہوگئے ۔اطلاعات کے مطابق دکی میں ٹھیکیدار ندی زندہ پیر کے مقام پر مائنز کی حفاظت کے لئے قائم ایف سی کی چوکی پر مسلح افراد نے حملہ کیا۔ایف سی نے جوابی کاروائی کی اور فوری طور پر کوئیک رسپانس فورس طلب کی۔پولیس کے مطابق ایف سی کی کوئیک رسپانس فورس جونہی موقع پر پہنچی مسلح افراد نے ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ کی۔فائرنگ کی وجہ سے ایک ایف سی اہلکار سپاہی بلال موقع پر شہید ہوگیا۔جبکہ تین اہلکار زخمی ہوگئے۔زخمی اہلکاروں میں سپاہی شہزاد ،لاس نائیک قیوم اور لاس نائیک عصمت اللہ شامل ہیں۔زخمی تینوں اہلکاروں کو سول ہسپتال دکی میں ابتدائی طبی امداد کے بعد لورالائی منتقل کردئیے گئے۔ایف سی علاقے کا محاصرہ کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں