356

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

آج بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 کا اضافہ ہوا جس کے بعد ایک تولہ سونا 2 لاکھ 8 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار114 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 78 ہزار 755 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ 44 ڈالر کی کمی کے بعد 1911 فی اونس پر پہنچ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں