38

’کیا سٹونک ‘ کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی

کیا موٹرز ‘ نے اپنی گاڑی ’سٹونک ‘ کی قیمت میں ہوشربا کمی کا اعلان کر دیا ہے ۔

پاک ویلز کے مطابق کمپنی نے اپنی گاڑی ’ کیا سٹونک ‘ کی قیمت میں حیران کن طور پر اچانک 15 لاکھ 13 ہزار روپے تک کمی کا اعلان کر دیا ہے ، جس کے باعث اس کی قیمت کم ہو کر 47 لاکھ 67 ہزار روپے پر آ گئی ہے ۔

جبکہ اس سے قبل یہ گاڑی 62 لاکھ 80 ہزار روپے پر مارکیٹ میں فروخت کی جارہی تھی ۔ قیمتوں میں کمی کا اطلاق 29 اپریل سے ہو گا۔

مینیجر سیلز نے بتایا کہ ابھی تک یہ تو معلوم نہیں ہو سکا کہ گاڑی کی قیمت کم کیوں کی گئی تاہم یہ بتایا گیا ہے کہ قیمت لمیٹڈ اسٹاک پر کم کی گئی ہے اور اسٹاک میں موجود گاڑیاں فروخت ہونے پر آفر ختم کر دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں