406

داماد کروڑ پتی ہے تو سسر ارب پتی مگر سادگی اللہ تعالی کو بہت پسند ہے

کروڑ پتی کرکٹر “شاہین آفریدی” کا نکاح ارب پتی سابق کرکٹر “شاہد آفریدی” کی لخت جگر “انشا آفریدی” کے ساتھ ہوگیا۔
نکاح کی تقریب کا انعقاد ایک مسجد میں ہوا۔

داماد کروڑ پتی ہے تو سسر ارب پتی مگر سادگی اللہ تعالی کو بہت پسند ہے
یہ دو گھرانے اگر چاہتے تو کسی فائیو سٹار ہوٹل میں بھی نکاح پروگرام رکھ سکتے تھے،
مگر انہوں نے نکاح کیلئے مسجد کا انتخاب کیا۔

دوسری طرف ہمارے یہاں “شاہد آفریدی ٹرسٹ” کے زکوة اور صدقہ کے مستحق آدمی کی بیٹی کا نکاح اسے زیادہ پر تعیش اور مہنگا ہوتا ہے وجہ علاقہ میں رائج ناجائز رسومات ہیں۔

اگر وہ رسومات نہ ہوں گے تو لوگ کیا کہیں گے۔
صرف اس ایک بات کی خاطر “لوگ کیا کہیں گے” ہم نے نکاح بہت ہی مشکل کردیں۔

گھروں میں کنواری لڑکیاں بیٹھی ہیں مگر وہ رسومات ان کے نکاح کے آگے رکاوٹ ہے۔جو ہماری اوقات سے باہر ہے۔
نکاح کو آسان بنائیں تاکہ دیگر معاشرتی برائیوں کا راستہ بند ہو۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں